ریحیب (Rehab)


ریحیب ایسی جگہ ہے جہاں ایسے افراد کو کچھ عرصہ کے لیے رکھا جاتا ہے جو کسی بھی طرح کے نفسیاتی یا نشہ سے متعلق مسئلے کا شکار ہو۔
ریحیبی ٹیشن (rehabilitation)ایک پروفیشنل(professional) اور تربیتی ٹرینگ (processes training) ہے جو کہ فرد کو اس کی معمول کی زندگی کی طرف لاتی ہے، یعنی معمول کی طرف واپس لانے کو بحالی کہتے ہیں۔ بحالی کے دوران آپ کسی ادارے میں روٹین کی زندگی اور خاندانی مسائل سے دور رہ کر خود کو بہتری کی طرف لاتے ہیں۔
بحالی فرد کو اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں کو تلاش کرنے کی طرف لاتی ہے سوچ و بچار کرواتی ہے اور زندگی کا مقصد تلاش کرنا سیکھاتی ہے
زندگی جب معمول سے ہٹ جائیں ترتیب سے بےترتیب ہو جائیں سکون سے پریشانی کی طرف چلے جائیں روزمرہ کے معمولات، کھانے پینے میں بے احتیاطی ہوجائیں خوشی یا غمی میں خود پہ قابو نہ رہنا پھر غلط چیز کا استعمال کر لینا مثلا الکوحل، کوکین، افیون، میتھ یا دیگر منشیات(drugs) اور ادویات (Medicine) وغیرہ یا کوئی ایسی دوا جس نے انتہائی تکلیف سے نکالا اس کے بعد مریض اس دوا کو معمولی درد یا تکلیف کے ڈر سے بھی استعمال شروع کر دیتا ہے اور اس دوا کا عادی ہو جانا، یہ عادی پن اس کی معمول کی زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیتا ہے۔ دوا یا منشیات کے عادی فرد کو ریحیب کی شدید ضرورت ہوتی ہے جہاں اس کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو تلاش کیا جاتا ہے اس کو گھر کی روٹین اور مصروفیت جیسے کاموں سے تعلق توڑ کر صرف اس کی ذات کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے
کچھ ماہ کی باقاعدہ ٹریننگ سے ان مادوں کو جسم سے نکالا جا سکتا ہے۔ ریحب میں میڈیکل ڈیٹوکس (detox) پروگرام کے تحت نشے اور دیگر ذہنی بیمارہوں کا علاج کیا جاتا ہے مریض کو ان وجوہات سے نمٹنے کا موقع ملتا ہے جن کی وجہ سے وہ نفسیاتی یا نشئی بنتا ہے اس کے ذہن، جسم، جذبات اور روحانیت سے منشیات نکالی جاتی ہے اس کو قدرتی ماحول، قدرتی کھانا، ایکسرسائز(exercise) کانسلنگ(counselling) تھراپی (therapy) گیم (games) اور دیگر طریقوں سے معمول کی زندگی کے لیے تیار کیا جاتا ہے یہاں فرد آہستہ آہستہ معمول کی عادتوں کی طرف آتا ہے اور عام زندگی گزارنے کے قابل ہوتا ہے اس کے علاوہ انفرادی تھراپی (individual therapy)،گروپ تھراپی(group therapy)،فیملی تھراپی(family therapy)، مطالعہ(reading session)، گیم(games) اور بہت کچھ شامل ہے
یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ گھر میں رہ کر کسی بھی ذہنی، نفسیاتی یا نشئی بیماری کا علاج کیا جاتا سکتا ہے گھریلو ماحول اور ٹرینگ سے بار بار فرد وہی کام کریں گا۔ اور دوسری بڑی غلط فہمی ریحیب کے بارے میں لوگوں کے ذہنوں میں ہے کہ وہاں نہ جانے کیا سلوک کیا جاتا ہے کس طرح رکھا جاتا ہے جبرا دوائیوں کا استعمال کروایا جاتا ہے، ہمارے ریحیب 1 میں ان غلط فہمیوں سے متعلق کچھ نہیں۔ بلکہ
جدید سائینسی طریقہ کار پہ مریض کا علاج کیا جاتا ہے ہمارا ادارہ پاکستان کے تمام اداروں سے مختلف، جدا اور جدید ہے یہاں مریض کو سارا دن اس قدر مصروف رکھا جاتا ہے کہ مریض رات کو تھکاوٹ سے سوتے ہیں نا کہ اضافی دوائیوں کے بہت استعمال سے۔
*بحالی فرد کو زندگی کی طرف سوچ وبچار کرواتی ہے زندگی کا مقصد تلاش کرنا سیکھاتی ہے یہاں انسان آہستہ آہستہ معمول کی طرف آتا ہے اور عام زندگی گزارنے کے قابل ہوتا ہے آپ اپنے ارد گرد نگاہ رکھیں کسی میں ڈپریشن، شک و وہم یا کوئی بھی معمول سے ہٹ کر رویہ محسوس کریں سمجھ جائیں اس کو ریحیبی ٹیشن کی ضرورت ہے اس کے علاج کے لیے ہمارے ادارے سے رجوع کریں جہاں جدید سائینسی طریقہ کار پہ مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔
“مریم ناگی”